بچپن کی یادوں سے گلے ملنے کا نیا انداز؛ ہگ مائی ینگر سیلف ٹرینڈ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک نیا ٹرینڈ مقبول ہوا ہے جسے ہگ مائی یانگر سیلف کہا جا رہا ہے۔
یہ رجحان گوگل کی جدید جیمینی اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سامنے آیا ہے۔ اس کے ذریعے لوگ اپنی بچپن کی تصاویر کو ایک جذباتی اور دلچسپ انداز میں ایڈٹ کرتے ہیں۔
اس ٹرینڈ میں ہر شخص اپنی بڑی عمر کی تصویر کے ساتھ اپنی بچپن کی تصویر کو ایک خوبصورت اور پراثر انداز میں ایک فریم میں دیکھ سکتا ہے جیسے وہ اپنی چھوٹی عمر کی خود کو گلے لگا رہا ہو۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر لوگ اس ٹرینڈ کے تحت اپنی ایڈٹ شدہ تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور ان پر تبصرے بھی کافی دلچسپ نظر آ رہے ہیں۔ ہم یہاں کچھ ایسی تصاویر بھی پیش کر رہے ہیں جو اس رجحان کو بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
یہ ٹرینڈ جلد ہی انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور ایکس جیسی مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل ہو گیا ہے جہاں لوگ اپنی بچپن کی یادوں اور خود سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.