بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

Why do biscuits have holes? The surprising reason revealed
بسکٹ بچوں ہی نہیں بلکہ بڑوں میں بھی بے حد مقبول ہیں، جو کبھی ناشتے کا حصہ بنتے ہیں تو کبھی شام کی چائے کے ساتھ رغبت سے کھائے جاتے ہیں۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ کریم والے یا ڈبے میں بند بسکٹ اکثر چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ساتھ کیوں آتے ہیں؟ اکثر لوگ ان سوراخوں کو محض سجاوٹ کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر حقیقت میں ان کا بسکٹ کی تیاری میں اہم کردار ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان سوراخوں کو "ڈوکر ہولز” کہا جاتا ہے اور یہ بسکٹ کی بیکنگ کے دوران تکنیکی ضرورت کے تحت بنائے جاتے ہیں۔ بیکنگ کے دوران جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو آٹے کے اندر بھاپ پیدا ہوتی ہے۔ یہ سوراخ اس گرم بھاپ کو باہر نکلنے کا راستہ فراہم کرتے ہیں، جس سے بسکٹ ٹوٹنے یا اس میں دراڑ پڑنے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
یہ سوراخ نہ صرف بسکٹ کی شکل و ساخت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ بیکنگ کے عمل کو بھی متوازن بناتے ہیں۔ سوراخوں کے سائز اور ان کی پوزیشننگ کو خصوصی مشینری کے ذریعے انتہائی دقت سے ترتیب دیا جاتا ہے، تاکہ ہر بسکٹ یکساں معیار کا ہو۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سوراخوں کی تعداد، جگہ اور گہرائی کا تعین آٹے کی ساخت پر منحصر ہوتا ہے۔ نرم آٹے کے لیے سانچے استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ سخت آٹے میں یہ سوراخ خصوصی "ڈوکرنگ رولرز” کی مدد سے کیے جاتے ہیں۔
یوں یہ چھوٹے سے سوراخ بسکٹ کی تیاری میں بڑے کام انجام دیتے ہیں، جو نہ صرف ان کی کوالٹی کو بہتر بناتے ہیں بلکہ انہیں مزیدار اور کرسپ بھی بناتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement