خبردار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی تلاش نہ کریں؛ ورنہ بڑی مشکل میں پھنس جائیں گے

Warning! Never Search These Things on Google – You Could Land in Serious Trouble
دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل، معلومات تک فوری رسائی کا سب سے مؤثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ بعض معلومات ایسی ہوتی ہیں جنہیں گوگل پر تلاش کرنا نہ صرف غیر ضروری ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں صارفین کو پانچ اہم چیزوں کو سرچ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے بیماری کی علامات کو گوگل پر تلاش کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر کسی شخص کو کوئی جسمانی علامات محسوس ہوں یا کسی بیماری کا شبہ ہو تو خود تشخیص کے بجائے فوری طور پر کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے۔ گوگل پر موجود بے شمار طبی معلومات عام صارف کے لیے نہ صرف گمراہ کن ہو سکتی ہیں بلکہ غیر ضروری خوف اور ذہنی دباؤ کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔
دوسری چیز جس کی تلاش سے اجتناب برتنے کا کہا گیا ہے، وہ ہے بم یا ہتھیار بنانے کی ترکیبیں۔ تحقیق کے مطابق ایسی تلاشیں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی نگرانی میں آ سکتی ہیں، جو آپ کے آئی پی ایڈریس کو ٹریک کر سکتی ہیں۔ ایسا مواد دیکھنا آپ کو انجانے میں قانونی پیچیدگیوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔
تیسری اہم تنبیہ کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے بارے میں گوگل کرنے سے متعلق ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کینسر کی ابتدائی علامات اکثر عام بیماریوں جیسی ہوتی ہیں، جیسے کہ تھکن، کھانسی یا کمزوری۔ جب لوگ ان علامات کو گوگل کرتے ہیں تو سرچ انجن انہیں بڑی بیماریوں سے جوڑ دیتا ہے، جس سے بلاوجہ خوف پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے ایسی صورت میں بھی ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی بہتر ہے۔
چوتھی ہدایت خطرناک جانوروں کے بارے میں تلاش کرنے سے متعلق ہے۔ ماہرین کے مطابق گوگل پر ایسے جانوروں کی تصاویر اور تفصیلات دیکھنے سے غیر ضروری خوف پیدا ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر یہ جانور آپ کے علاقے میں بھی پائے جاتے ہوں۔ یہ خوف بعض اوقات آپ کی روزمرہ زندگی اور سفر کے منصوبوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔
پانچویں اور آخری مشورہ یہ دیا گیا ہے کہ لوگ گوگل پر اپنا نام تلاش کرنے سے پرہیز کریں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے گوگل پر آپ سے متعلق پرانی تصاویر، پرانے تبصرے یا معلومات سامنے آ سکتی ہیں، جو شاید آپ کے لیے غیر متوقع یا غیر آرام دہ ثابت ہوں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement