بھارت میں انوکھا شہری، 30 سال سے انجن آئل پی رہا ہے

A unique citizen in India has been drinking engine oil for 30 years
بھارتی میں غریب انسان انتہائی کم رقم سے دن گزارتا ہے ایسا ہی ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا سامنے آنے والی ویڈیو ایک آدمی کی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ تین دہائیوں سے صرف انجن آئل پی کر زندہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر شیموگا سے تعلق رکھنے والے شہری کو ان دنوں اپنی نہایت عجیب و غریب غذائی عادت کے دعوے کے باعث عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
اس شخص کا دعویٰ ہے کہ وہ کچھ کھانے کے بجائے مبینہ طور پر روزانہ صرف چائے اور تقریباً 7 سے 8 لیٹر انجن آئل پیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ‘آئل کمار’ کے نام سے مشہور ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کمار کو بظاہر ایک بوتل سے سیاہ موٹر آئل پیتا دیکھا گیا، جسے وہ اپنی خوراک قرار دیتا ہے۔
اس پوسٹ کے مطابق یہ شخص گزشتہ 3 دہائیوں سے زائد عرصے سے اس غیر معمولی خوراک پر زندہ ہے۔
View this post on Instagram
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ گزشتہ 33 برسوں سے یہ آئل کمار دنیا کو حیران کر رہا ہےکیوں کہ وہ بغیر کھانے کے زندہ ہے، وہ چاول یا چپاتی کے بجائے 7 سے 8 لیٹر ضائع شدہ انجن آئل اور چائے پیتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ‘آئل کمار’ کو کبھی اسپتال میں داخل نہیں ہونا پڑا اور نہ ہی اسے کوئی طبی مسئلہ لاحق ہوا۔
دوسری جانب ڈاکٹرز اور ماہرین نے یہ دعویٰ مسترد کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ انجن آئل انتہائی زہریلا ہوتا ہے اور اسے کبھی نہیں پینا چاہیے۔ اس میں زہریلے کیمیکلز، ہائیڈرو کاربنز اور ہیوی میٹلز شامل ہوتے ہیں جو جگر، پھیپھڑوں، گردوں اور حتیٰ کہ دماغ کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement