ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

اسے بے کار سمجھ کر ضائع نہ کریں؛ بچی ہوئی چائے کی پتی کے 6 حیرت انگیز استعمال سامنے آگئے

26 ستمبر, 2025 13:59

ہم میں سے اکثر کی صبح کا آغاز ایک کپ گرم چائے سے ہوتا ہے، اور عام طور پر چائے پینے کے بعد بچی ہوئی چائے کی پتی کو سیدھا کوڑے دان میں پھینک دیا جاتا ہے۔

 تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچی ہوئی چائے کی پتی روزمرہ زندگی میں کئی طرح سے مفید ثابت ہو سکتی ہے اور اسے ضائع کرنے کے بجائے دوبارہ استعمال کیا جانا چاہیے۔ چائے کی پتی نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ اس کے استعمال کے کئی آسان اور دلچسپ طریقے بھی موجود ہیں۔

مثلاً، بچی ہوئی چائے کی پتی کو ایئر فریشر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے فریج میں رکھ کر یا جوتوں میں ڈال کر بدبو دور کی جا سکتی ہے، جبکہ چھوٹے کپڑے کے تھیلے میں ڈال کر الماریوں اور درازوں میں رکھنے سے کپڑوں اور کمروں میں خوشبو برقرار رہتی ہے۔

 اس کے علاوہ، چائے کی پتی کو شہد یا دہی کے ساتھ ملا کر ایک قدرتی اسکرب بنایا جا سکتا ہے جو مردہ جلد کو صاف کرنے اور جلد کو نرم و تازہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کی خوبصورتی کے لیے بھی چائے کی پتی کا استعمال مقبول ہے، جسے پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر کے شیمپو کے بعد بالوں پر لگانے سے خشکی کم ہوتی ہے، بال چمکدار اور نرم بنتے ہیں۔ چائے کی خشک پتی برتنوں کی صفائی میں بھی مدد دیتی ہے، جہاں یہ ہلکی رگڑ سے دیگچی، پین اور چولہے کے داغ آسانی سے صاف کر دیتی ہے، وہ بھی کیمیکلز کے بغیر۔

کارپٹ یا قالین کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بھی چائے کی پتی بہترین ہے، جسے قالین پر چھڑک کر کچھ دیر رکھا جاتا ہے اور بعد میں ویکیوم کیا جاتا ہے تو قالین تازہ خوشبو کے ساتھ صاف ہو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، چائے کی پتی سے قدرتی رنگ بھی تیار کیا جا سکتا ہے جو کپڑے، کاغذ یا دیگر دستکاری کے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے اور وِنٹیج لک فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چائے کی پتی کو ضائع کرنے کی بجائے ان چھوٹے مگر کارآمد استعمالات سے نہ صرف روزمرہ زندگی میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے اور قدرتی طریقوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس طرح ہم اپنی زندگی کو زیادہ تخلیقی اور پائیدار بنا سکتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔