ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کوٹ کی آستینوں میں یہ اضافی بٹن کیوں موجود ہوتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

26 ستمبر, 2025 14:30

کوٹ کی آستینوں میں لگے ہوئے بٹن کا بظاہر کوئی خاص مقصد نہیں سمجھا جاتا، لیکن ان کا ایک دلچسپ پس منظر ہے۔

اکثر لوگ جینز کی پینٹ میں موجود چھوٹی جیب کے مقصد سے واقف نہیں ہوتے، جو کہ درحقیقت 19ویں صدی میں جیبی گھڑی رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی۔ اس دور میں روایتی طور پر جیبی گھڑیاں کوٹ یا جیکٹ کی جیب میں رکھی جاتی تھیں، لیکن چونکہ جینز زیادہ تر کسانوں اور مزدوروں کے لیے مخصوص تھیں جو عام طور پر کوٹ نہیں پہنتے تھے، اس لیے جینز کی چھوٹی جیب اس کام کے لیے مفید ثابت ہوئی۔

اسی طرح، کوٹ کی آستینوں میں لگے ہوئے بٹن بھی اکثر لوگوں کی نظر سے گزرتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی خاص مقصد نہیں سمجھا جاتا، لیکن ان کا ایک دلچسپ پس منظر ہے۔ ان بٹنوں کو سرجنز کف کہا جاتا ہے اور یہ اصل میں میڈیکل فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 19ویں صدی میں جب ڈاکٹرز میڈیکل scrubs کی بجائے سوٹ پہنتے تھے، تو یہ بٹن ان کی کوٹ اور شرٹ کی آستینوں کو اوپر اٹھانے میں مدد دیتے تھے تاکہ وہ اپنے ہاتھ صاف کر سکیں۔

ابتدائی طور پر یہ بٹن کوٹ کی آستین کھولنے کے لیے بنائے گئے تھے، مگر آج کے دور میں یہ بٹن صرف سجاوٹ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں کیونکہ اب آستینوں کو کھولا نہیں جا سکتا۔ اس طرح یہ چھوٹے چھوٹے ڈیزائن عناصر نہ صرف فیشن کی تاریخ بیان کرتے ہیں بلکہ ان کے پیچھے دلچسپ کہانیاں بھی چھپی ہوتی ہیں جو ہماری روزمرہ کی اشیاء کو منفرد بناتی ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔