ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ماچا کے بعد چاگاچینو: نیا ٹرینڈ بنی ’مشروم کافی‘ کیا ہے؟

29 ستمبر, 2025 20:03

کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنی کافی میں صرف کیفین ہی نہیں، بلکہ صحت اور نیا پن بھی چاہتے ہیں؟

اگر ہاں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ آج کل، ایک ایسی ڈرنک نے کافی کلچر میں دھوم مچا رکھی ہے جو لاس اینجلس سے لے کر لندن تک ہر جگہ سرخیوں میں ہے۔ اس کا نام ہے’چاگاچینو’۔

کافی اب صرف کافی نہیں رہی۔ سالوں سے یہ ایک ایسا طرز زندگی بن چکی ہے جو لوگوں کے جینے کے انداز، کھانے کی پسند، اور سوشل میڈیا پر اپنی پسند اور موجودگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

کیفے سے لے کر انسٹاگرام فِیڈز کے لیے اسٹائل کیے جانے والے ماچا کیپیچین تک، ہر سیزن میں کچھ نیا اور دلچسپ کافی کے مینو پر آتا رہتا ہے۔ لہٰذا آج کل کا نیا مشہور مشروب ’چاگاچینو‘ ہے۔

پہلی نظر میں یہ ایک عام لیٹے (Latte) کی طرح لگتا ہے جس پر کوکو کا پاؤڈر چھڑکا گیا ہو، لیکن اس کی اصلیت اس کے راز میں چھپی ہوئی ہے۔ اس میں چاگا مشروم کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک قدیم اور روایتی اجزاء ہے۔

صدیوں سے روسی اور سائبیرین روایت میں اس مشروم کا قہوہ بنایا جاتا رہا ہے، جو قوت اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے جانا جاتا ہے۔

چاگاچینو کا آغاز امریکی بوتیک کیفوں میں ہوا، اور پھر یہ تیزی سے یورپ اور ایشیا تک پھیل گیا۔ اس کا اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اب صرف کیفین کے لیے کافی نہیں پیتے، بلکہ وہ اپنی کافی میں ایک مقصد، صحت یا نئی دریافت کی تلاش میں ہیں۔ چاگاکینو اسی کا عکاس ہے، ایک مشروب جو قدیم اور جدید کا حسین امتزاج ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔