ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

پھلوں کا زیادہ استعمال پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کم کر سکتا ہے

29 ستمبر, 2025 21:26

کہتے ہیں صحت ہے تو زندگی ہے ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ پھل کھانے سے پھیپھڑوں پر فضائی آلودگی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف لیسٹر کے مطابق آلودگی کے اثرات میں کمی کی وجہ ان پھلوں میں قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہو سکتے ہیں۔

دو لاکھ سے زیادہ افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو دن میں زیادہ پھل کھاتے تھے ان میں خواتین پر واضح اثرات دیکھنے کو ملے۔

محققین نے بتایا کہ مرد عمومی طور پر خواتین کے مقابلے میں کم پھل کھاتے پائے گئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواتین میں حفاظتی اثرات کیوں زیادہ تھے۔

تحقیق پر گفتگو کرتے ہوئے چیرٹی استھما + لنگ یوکے کی چیف ایگزیکٹیو سارہ سلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ بات ہم جانتے ہیں کہ پھلوں سے بھرپور غذا پھیپھڑوں کی فعلیت کو بہتر کرتی ہے لیکن اس تحقیق میں دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ یہ پھل فضائی آلودگی کے اثرات کے خلاف عمل بھی کر سکتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔