فیڈرل گورنمنٹ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

Federal government lifts ban on donkey skin export
فیڈرل گورنمنٹ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی، وفاقی وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ہٹانےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گدھوں کی کھالوں کی مشروط طور پر برآمد کی اجازت دی گئی ہے۔ جب کہ کھالوں کی برآمد پر 2015 پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لیا گیا۔
ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔
رواں سال جون میں سامنے آنی والی ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی۔
حکومتی زراعت شماری رپورٹ کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے ہے، سندھ دوسرے اورخیبرپختونخواہ میں تیسرے نمبرپرگدھوں کی تعدادزیادہ ہےجبکہ صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24لاکھ3ہزار، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار، خیبرپختونخوا میں 7 لاکھ82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی۔
زراعت شماری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 17 لاکھ73ہزار زیادہ بنتی ہے، پنجاب میں خیبر پختونخواہ کےمقابلے گدھوں کی تعداد 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13لاکھ 22 ہزار زیادہ بنتی ہے۔
زراعت شماری رپورٹ2024کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد49لاکھ ہو چکی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.