ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

اسپینش بحری جہاز سے ملا بڑا خزانہ، 10 لاکھ ڈالرز مالیت سے وارے نیارے ہوگئے

03 اکتوبر, 2025 21:33

امریکی ریاست فلوریڈا کا ساحلی علاقہ خرانوں کے گھر کے نام سے بھی مشہور ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے کئی صدی قبل غرق ہونے والے بحری جہاز سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ برآمد کرلیا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق بھاری خزانہ ایک ہزار سے زائد چاندی اور سونے کے سکوں پر مشتمل ہے جن کو 18 ویں صدی میں اسپین کے زیرتحت ممالک بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں ڈھالا گیا تھا۔

اسپینش بحری جہاز سونے، چاندی اور قیمتی پتھروں کو لے کر واپس اسپین جا رہے تھے۔ اسی دوران جولائی 1715 میں اس بحری بیڑے میں شامل یہ جہاز سمندری طوفان سے ٹکرا کر خود پاش پاش ہوگیا۔

1715 کے اس خزانے میں شامل طلائی سکوں کو گزشتہ برسوں میں متعدد افراد نے دریافت کیا ہے۔ اب بحری جہازوں کے ملبے کی جانچ پڑتال کرنے والی ایک کمپنی کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے جن سکوں کو دریافت کیا ہے، ان میں سے کچھ میں تاریخ اور ٹیکسال کا نام پڑھا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ یہ محض خزانے کی دریافت نہیں بلکہ اس سے جڑی کہانیوں کی دریافت بھی ہے۔

اس مہم کے لیے کمپنی نے غوطہ خوروں کی ٹیم اور کشتیوں کو اکٹھا کیا اور زیرآب کام کرنے والے میٹل ڈیٹیکٹر ڈیوائسز کو استعمال کیا۔

اس خزانے کا 20 فیصد حصہ حکومت کے پاس جائے گا جبکہ باقی خزانہ کمپنی اور اس کے سب کنٹریکٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔