ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

چینی نوجوانوں میں جسم کے بجائے ٹوتھ ٹیٹوز کا رجحان مقبول ہونے لگا

04 اکتوبر, 2025 18:35

چینی نوجوانوں نے جسم کے بجائے ٹوتھ ٹیٹوز یعنی دانتوں پر ٹیٹوز بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔

آج تک ہاتھ، کمر اور گردن سمیت جسم کے مختلف حصوں پر ٹیٹوز کا رجحان تو تھا لیکن اب دانتوں پر ٹیٹوز کا رجحان مقبول ہونے لگا ہے۔ جی ہاں حال ہی میں چین کے نوجوانوں میں دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دانتوں پر بنوائے جانے والے  ٹیٹوز  اصلی   دانت کے بجائے تھری ڈی  پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ڈینٹل کراؤن  یا ٹوتھ کیپس پر بنوائے جاتے ہیں، پھر ان کیپس کو  اصل دانت پر لگا دیا جاتا ہے۔

چین کے مختلف ڈینٹل کلینکس  میں کسٹمائزڈ ڈینٹل کیپس تھری ڈی پرنٹڈ ڈینٹل کراؤن ایرو اسپیس میٹریل سےتیار کیے جا رہے ہیں، ان اسپتالوں میں یہ ڈینٹل کراؤن  2000 یوآن یعنی 280 ڈالر کی قیمت پر تیار کیے جاتے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ٹوتھ ٹیٹوز کو  جلد پر بنائے جانے والے ٹیٹوز کے برعکس دانت سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔