ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

بھارت میں دوران سماعت وکیل نے چیف جسٹس کو جوتا دے مارا

06 اکتوبر, 2025 20:00

بھارتی سپریم کورٹ میں دوران سماعت وکیل نے چیف جسٹس بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو چیف جسٹس بی آر گوائی نے پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک  71 سالہ وکیل نے  نعرے بازی شروع  کی اور چیف جسٹس آف انڈیا پر جوتا اچھال دیا۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزم وکیل کی شناخت راکیش کشور کے نام سے ہوئی ہے، جس نے صبح تقریباً 11:35 بجے کورٹ نمبر 1 میں کارروائی کے دوران اپنا جوتا اتار کر چیف جسٹس کی جانب پھینکا۔

سینئر پولیس افسر  کے مطابق کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوتا پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا اور سپریم کورٹ کی سکیورٹی یونٹ کے حوالے کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم  Mayur Viharکا رہائشی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ وکیل چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا، جو مدھیا پردیش کے کھاجوراہو مندر سے متعلق ایک سماعت کے دوران دیے گئے تھے۔

چیف جسٹس گوائی نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور وکلا کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔