تصویری پہیلی: کیا آپ اس کا جواب 10 سیکنڈز کے اندر دے سکتے ہیں؟ یہ پہیلی آپ کا دماغ چکرا کر رکھ دے گی

Visual Puzzle: Can You Solve It Within 10 Seconds? This Riddle Will Leave You Puzzled
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک دلچسپ ریاضی کا معمہ وائرل ہوا ہے، جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔
بظاہر آسان نظر آنے والا یہ سوال نہ صرف ذہنی مشق کا ذریعہ ہے بلکہ ماہرین کے مطابق ایسے معمے توجہ مرکوز کرنے اور دماغی صحت بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
معمہ کچھ اس طرح ہے: تصویر میں چند ضرب کے سوالات دیے گئے ہیں جن میں روایتی نتائج کی بجائے مختلف جوابات درج ہیں۔ مثلاً، 3 ضرب 3 کا جواب 9 کے بجائے 18 لکھا ہے، 4 ضرب 4 کا جواب 16 کے بجائے 32، 5 ضرب 5 کا 25 کے بجائے 50 اور 6 ضرب 6 کا نتیجہ 36 کے بجائے 72 دیا گیا ہے۔
ان تمام مثالوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آتا ہے: ہر نتیجہ اصل جواب کا دوگنا ہے۔ اسی منطق کو مدِنظر رکھتے ہوئے جب سوال پوچھا گیا کہ 10 ضرب 10 کا نتیجہ کیا ہوگا؟ تو دو آپشنز دیے گئے: 100 یا 200۔
صحیح جواب 200 ہے، کیونکہ 10 ضرب 10 کا اصل نتیجہ 100 ہوتا ہے، اور اس کا دوگنا 200۔ اس طرح یہ معمہ نہ صرف ریاضی کی بنیادی سمجھ جانچنے کا ذریعہ ہے بلکہ تجزیاتی سوچ کو بھی متحرک کرتا ہے۔
یہ معمے تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی تربیت کا بھی اہم ذریعہ بن رہے ہیں اور صارفین میں خاصے مقبول ہو چکے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.