جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

دنیا کے وہ کون سے ممالک ہیں جن کے پاس سونے کے بڑے ذخائر ہیں؟

08 اکتوبر, 2025 22:56

سونا صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں تاریخ ساز قیمتوں میں فروخت ہورہاہے۔

 

ماہ ستمبر سے اب تک سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نظرآیا جو پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح بھی عبور کر چکااب سونا دنیا کی سب سے زیادہ منافع دینے والی سرمایہ کاریوں میں شامل ہوچکا ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی تازہ رپورٹ کے مطابق، اگست 2025 میں مرکزی بینکوں نے 15 ٹن سے زائد سونا خریدا، جس سے سالانہ خریداری کی مجموعی مقدار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

یہ ہیں دنیا کے 10 بڑے ممالک جن کے پاس سب سے زیادہ سونے کے ذخائر موجود ہیں:

امریکا – 8,133 ٹن

امریکا کئی دہائیوں سے اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ بیشتر ذخائر فورٹ ناکس اور نیویارک فیڈ میں محفوظ ہیں۔ حالیہ برسوں میں کوئی بڑی خرید و فروخت نہیں ہوئی، صرف ذخائر کو مستحکم رکھا گیا ہے۔

جرمنی – 3,352 ٹن

یورپ کی معیشت کا مرکز جرمنی حالیہ برسوں میں اپنے سونے کا بڑا حصہ واپس ملک میں منتقل کر چکا ہے۔ سونا جرمنی کی اقتصادی پالیسی کا ایک محفوظ ستون سمجھا جاتا ہے۔

اٹلی – 2,452 ٹن

اٹلی کے پاس سونا دوسری جنگِ عظیم کے بعد کے دور سے موجود ہے، جو مختلف شہروں میں محفوظ ہے۔ معاشی بحران کے وقت یہ ذخائر ملکی اعتماد کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فرانس – 2,437 ٹن

فرانس نے بھی اپنے ذخائر کو بڑی حد تک محفوظ رکھا ہے۔ سونا فرانس کی کرنسی کو عالمی سطح پر متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

روس – 2,327 ٹن

روس نے پابندیوں کے دوران سونے کی خریداری میں اضافہ کیا۔ سونا روس کے لیے مغربی مالیاتی نظام پر انحصار کم کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

چین – 2,301 ٹن

چین مسلسل سونا خرید رہا ہے۔ اگست میں مزید 2 ٹن اضافہ کیا گیا۔ چین سونے کے ذخائر بڑھا کر یوان کی بین الاقوامی حیثیت مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ – 1,040 ٹن

چھوٹا مگر مالی طور پر طاقتور ملک، سوئٹزرلینڈ اپنے محفوظ بینکنگ نظام کی بدولت نمایاں ہے۔

بھارت – 880 ٹن

بھارت نے اس سال سونے کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے۔ تہواروں اور زیورات کی مانگ کے باعث ریزرو بینک نے سونا خرید کر روپے کو سہارا دیا۔

جاپان – 846 ٹن

جاپان کے ذخائر کئی دہائیوں سے تقریباً مستحکم ہیں۔ سونا جاپانی ین کے استحکام کے لیے بطور حفاظتی اقدام رکھا جاتا ہے۔

ترکیہ – 639 ٹن

ترکیہ تیزی سے ٹاپ 10 میں شامل ہوا ہے۔ رواں سال اب تک 21 ٹن سے زائد سونا خریدا جا چکا ہے۔ افراطِ زر اور کرنسی بحران سے نمٹنے کے لیے ترکیہ نے سونا معیشت کی پناہ گاہ کے طور پر اپنایا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔