جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

بھارت میں سانپ کے ڈسے کے بعد بیوی کا ڈسا بھی سامنے آگیا

09 اکتوبر, 2025 18:09

بھارتی ریاست یوپی میں ایک ایسا شخص بھی رہتا ہے جسے سانپ تو چھوڑیں اپنی ہی بیوی ڈستی ہے۔

سیتاپور میں ایک شہری نے اپنی بیوی کے خلاف انوکھا مقدمہ دائر کرایا جس میں مدعی معراج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اُس کی بیوی رات کو سانپ کا روپ دھار کر ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لوڈھسا گاؤں کے رہائشی معراج نے مجسٹریٹ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ اُس کی بیوی نسیمن رات کے وقت ’’سانپ کی شکل اختیار کر لیتی ہے‘‘ اور نیند کے دوران اُس پر حملہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

شہری کے مطابق، بیوی نے کئی بار نیند میں اُسے مارنے کی کوشش کی لیکن وہ بروقت جاگ جانے کی وجہ سے بچ گیا۔ اُس نے مزید کہا کہ بیوی اُسے ذہنی طور پر اذیت دیتی ہے اور کسی بھی وقت سوتے ہوئے اُس کی جان لے سکتی ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ نے شہری کی درخواست کو ذہنی اذیت کے کیس کے طور پر لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔