جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

کیا آپ اس پہیلی کا جواب 9 سیکنڈز میں دے سکتے ہیں؟ زیادہ آئی کیو والے ہی یہ جواب دے سکتے ہیں

09 اکتوبر, 2025 12:08

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کا آئی کیو لیول بہت زیادہ ہے تو ایک دلچسپ چیلنج آپ کے لیے حاضر ہے جسے 9 سیکنڈز میں حل کرنا ضروری ہے۔

 یہ چیلنج ایک تصویر پر مبنی ہے جس میں ایک گول دائرے کو چھ تکونی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں مختلف نمبر جیسے 4، 7، 13، 25، اور 49 دیے گئے ہیں جبکہ آخری حصے میں سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ اس چیلنج کو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ جو شخص 9 سیکنڈز میں اس سوال کا درست جواب دے پائے، اس کا آئی کیو لیول 135 یا اس سے زائد ہوتا ہے۔

اس چیلنج کا مقصد نمبروں کے پیٹرن کو سمجھ کر گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانا ہے۔ اگر آپ نے ابھی تک جواب نہیں دیا تو ہم بتاتے ہیں کہ یہاں نمبر کلاک وائز ترتیب میں دیے گئے ہیں۔ پہلے نمبر 4 ہے، جس کے بعد 7 آتا ہے، یعنی 3 کا فرق۔ اس کے بعد 13 ہے، جس میں 7 کے مقابلے 6 کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے بعد 25 آتا ہے، جس میں 13 میں 12 کا اضافہ ہوا، اور پھر 49 جس میں 25 میں 24 کا اضافہ کیا گیا۔

اس طرح ہر نمبر میں پچھلے نمبر کے فرق کو دوگنا کیا جاتا رہا ہے۔ اس پیٹرن کے مطابق 49 میں 48 کا اضافہ کریں تو درست جواب 97 بنتا ہے۔ یہ دلچسپ چیلنج نہ صرف ذہنی مشق کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ آئی کیو کی جانچ کا بھی بہترین طریقہ سمجھا جا رہا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔