چین میں جگر کا مریض سور کا جگر لگوا کر مزید 170 دن جی گیا

Liver patient in China lives another 170 days after receiving a pig liver transplant
چین میں ڈاکٹروں نے طب کے میدان میں کارنامہ انجام دے دیا۔ جگر کے عارضے میں مبتلا 71 سال کے شہری کو سور کا جگر ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن سے مستقبل کے لیے بڑی کام یابی ملی ہے تجربے نے حوصلہ بڑھایا اور آیندہ کے لیے راہیں کشادہ کردیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض جگر کی تبدیلی کے بعد 171 دن تک زندہ رہا جو کہ ایک بڑی کام یابی ہے۔
طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سائنس دان اب تک انسانوں میں گردے، دل اور جگر ٹرانسپلانٹ کرچکے ہیں
مریض کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ جب ہم نے یہ سنا کہ سور کا جگر انسانی جسم میں لگایا جارہاہے کہ ابتدا میں تو بالکل یقین نہیں آیا مگر 171 دن تک آپریشن کام یاب اور مریض صحت مند رہا یہ بڑی کام یابی ہے۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق دل اور گردوں کی بہ نسبت جگر ٹرانسپلانٹ زیادہ مشکل ہوتاہے اور ڈاکٹر اس حوالے سے زیادہ پر امید نہیں تھے مگر حوصلہ افزا نتائج نے خیالات کےساتھ مستقبل کے لیے نئی راہیں کھول دیں۔
ویب سائٹ کے مطابق 2014 میں بھی ایک برین ڈیڈ مریض کے جسم میں سور کا جگہ لگایا گیا تھا مگر فیملی کی درخواست پر 10 دن بعد ہی اسے نکال دیا۔
امریکی ہیلتھ ریسورسز اینڈ سروسز ایڈمنسٹریشن کے مطابق صرف امریکا میں ایک لاکھ افراد جگر سمیت دیگر اعضا کی پیوند کاری اور ٹرانسپلانٹ کے منتظر ہیں جن میں جگر کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.