جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

دنیا کا سب سے قیمتی لباس تیار؛ قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

09 اکتوبر, 2025 16:17

دبئی کے معروف سُنار نے خالص سونے سے تیار کردہ دنیا کا سب سے قیمتی لباس بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد لباس 21 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے، جس میں 1 ہزار 270 گرام (44.8 اونس) سے زائد خالص سونا استعمال کیا گیا۔

اس پرتعیش لباس میں ایک دیدہ زیب تاج اور بالیاں بھی شامل ہیں، جبکہ اس کی تیاری میں سونے کے ساتھ ساتھ مختلف قیمتی پتھروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جس سے اس کی دلکشی اور مالیت میں مزید اضافہ ہوا۔

 

 

رپورٹس کے مطابق اس مکمل لباس کا مجموعی وزن 10 ہزار گرام (355.6 اونس) سے زیادہ ہے، اور اس کی قیمت 1 ملین ڈالرز سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ یہ لباس نہ صرف فنِ زیورات کا شاہکار ہے بلکہ دنیا میں سونے سے تیار کردہ مہنگے ترین ملبوسات میں بھی شامل ہو چکا ہے، جو دبئی کی جیولری انڈسٹری کی تخلیقی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔