پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

اسکاٹش خاتون ترک سیریز ’کورولوش عثمان‘ سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئیں

13 اکتوبر, 2025 17:32

ترک میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی خاتون جولیٹا لورینا مارٹینز  نے سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل کورولوش عثمان کو دیکھ کر اسلام قبول کرلیا۔

ترک پروڈکشن کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جولیٹا لورینا مارٹینز نے سیریز سے متاثر ہوکر ترک ثقافت میں گہری دلچسپی محسوس کی، یہی دلچسپی جولیٹا کو اسلام سے قریب لے آئی انھوں نے اسلام کا گہرائی سے مطالعہ کرنے کےبعد اسے قبول کرلیا۔

نو مسلم خاتون نے ترک سے میڈیا سے گفت گو میں بتایا کہ انھوں نے  کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کی، اس سے اسلامی تعلیمات جاننے کا شوق بیدار ہوا، اسی دلچسپی نے مجھے قرآن پڑھنے پر مجبور کردیا اور 2 سال بعد کلمہ شہادت پڑھ کر میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔