شادی شدہ جوڑوں کے درمیان لڑائی کا آغاز کس کی جانب سے کیا جاتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
Who starts the fight between married couples? New research has emerged
اکثر شادی شدہ جوڑوں کے درمیان معمولی نوک جھونک یا کبھی کبھار تلخ جھگڑے ہونا عام بات سمجھی جاتی ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان جھگڑوں کی ابتدا کون کرتا ہے۔ کیا مرد زیادہ غصے والے ہوتے ہیں یا خواتین جلدی ردِ عمل دیتی ہیں؟
برطانیہ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ہونے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عام طور پر جھگڑوں کی شروعات مردوں کی طرف سے ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق مرد زیادہ تر براہ راست جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ خواتین عام طور پر جواب میں ردعمل دیتی ہیں، یعنی پہل کم ہی کرتی ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کچھ لوگ خاص حالات میں زیادہ جارحیت کیوں دکھاتے ہیں، جبکہ دوسرے اسی طرح کے حالات میں پرسکون رہتے ہیں۔ اس مطالعے میں 104 افراد کو شامل کیا گیا، جنہیں ایک خاص وقت پر ردعمل دینے والے ٹاسک میں حصہ لینے کا کہا گیا۔
یہ ٹاسک اس طرح سے تھا کہ اسکرین پر پہلے "ریڈی”، پھر "سیٹ” اور آخر میں "گو” لکھا آتا۔ جیسے ہی "گو” ظاہر ہوتا، شرکاء کو جلد از جلد بٹن دبانا ہوتا۔ جو شخص راؤنڈ جیتتا، اسے ہارنے والے پر چیخنے کا موقع دیا جاتا۔ اس تجربے کے دوران شرکاء نے 30 راؤنڈز میں حصہ لیا۔
نتائج کے مطابق مردوں نے زیادہ جارحانہ رویہ دکھایا۔ وہ زیادہ زور سے چیختے اور تیزی سے غصہ کرتے۔ جبکہ خواتین کی ٹیموں میں یہ رویہ کم نظر آیا۔ خاص طور پر جب دو خواتین ایک ٹیم میں ہوتی تھیں، تو وہ تنازع کو سنبھالنے کی کوشش کرتی تھیں۔
البتہ وقفے کے دوران یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ مردوں کی جارحیت میں زیادہ تیزی سے کمی آئی، جبکہ خواتین میں یہ کمی آہستہ آہستہ ہوئی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مرد جلدی غصہ کرتے ہیں، مگر جلد ہی نارمل بھی ہو جاتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جھگڑے میں پہل عموماً مرد کرتے ہیں، مگر لڑائی کی شدت خواتین بھی کم نہیں کرتیں۔ تحقیق کے نتائج مشہور سائنسی جریدے "سائنٹیفک رپورٹس” میں شائع کیے گئے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











