منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

کیا آپ بھی بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنا چاہتے ہیں؟ ماہرین نے آسان طریقہ بتادیا

14 اکتوبر, 2025 16:11

پیاز کا استعمال دنیا بھر میں ہر کھانے میں کیا جاتا ہے۔ مگر اس سبزی کو کاٹتے ہوئے اکثر لوگوں کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگتے ہیں۔

 یہ مسئلہ اتنا عام ہے کہ کئی افراد پیاز کاٹنے سے پہلے ہی آنکھوں کو بچانے کے طریقے تلاش کرنے لگتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایک نیا سائنسی حل پیش کیا ہے جو آنکھوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے کی ہے۔ سائنسدانوں نے جانچنے کی کوشش کی کہ پیاز کاٹتے وقت ایسے کون سے کیمیکل خارج ہوتے ہیں جو آنکھوں میں جلن اور آنسو کا سبب بنتے ہیں، اور انہیں کیسے روکا جا سکتا ہے۔

پیاز سے آنکھوں میں جلن کیسے ہوتی ہے؟

ماہرین کے مطابق جب پیاز کاٹا جاتا ہے تو اس کی تہوں میں موجود خلیات پر دباؤ پڑتا ہے۔ اس دباؤ سے ننھے قطرے تیزی سے فضا میں خارج ہوتے ہیں۔ یہ قطرے خاص قسم کے سلفر مرکبات پر مشتمل ہوتے ہیں، جو آنکھوں میں جاکر جلن اور آنسو پیدا کرتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے تیز رفتار کیمروں اور کمپیوٹر ماڈل کی مدد سے معلوم کیا کہ جب چھری پیاز کی سطح کو کاٹتی ہے تو پہلے خلیات پھٹتے ہیں، پھر نیچے کی تہوں سے سیال بوندیں تیزی سے نکلتی ہیں۔ ان بوندوں کی رفتار 11 سے 89 میل فی گھنٹہ تک ہوتی ہے، جو سائنسدانوں کے لیے حیران کن تھی۔

آنکھوں کو بچانے کا آسان طریقہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کاٹنے کا طریقہ ہی اصل میں آنکھوں پر اثر ڈالتا ہے۔ اگر آپ کند چھری سے پیاز کاٹیں اور تیزی سے حرکت کریں، تو زیادہ بوندیں اور تیز کیمیکل فضا میں خارج ہوتے ہیں۔ لیکن اگر آپ تیز دھار چھری استعمال کریں اور پیاز کو آہستگی سے کاٹیں، تو یہ مرکبات کم خارج ہوتے ہیں اور آنکھوں تک نہیں پہنچتے۔

ایک اور مؤثر طریقہ: پیاز پر تیل لگائیں

تحقیق میں یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر پیاز کو کاٹنے سے پہلے تھوڑا سا تیل لگا دیا جائے تو وہ سلفر والے مرکبات باہر نہیں نکل پاتے۔ اس طرح آنکھوں میں جلن اور پانی آنے سے بچا جا سکتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔