تصویر میں نمبر 3 کو کتنی بار استعمال کیا گیا ہے؟ اس پہیلی نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر کر رکھ دیا ہے

How many times has the number 3 been used in the picture? This puzzle has twisted the minds of thousands of internet users
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور دماغ گھما دینے والی تصویر نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ یہ تصویر ایک موبائل فون کی اسکرین کی ہے، جس میں صرف ایک سوال پوچھا گیا ہے کہ اس تصویر میں کتنی بار نمبر 3 استعمال ہوا ہے؟
سننے میں یہ سوال بہت آسان لگتا ہے۔ لیکن جب لوگ اس تصویر کو غور سے دیکھتے ہیں تو الجھ جاتے ہیں۔ ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرہ کیا اور اپنے جوابات دیے۔ زیادہ تر لوگوں نے 15، 19 یا 21 کا جواب دیا۔ مگر درست جواب کچھ اور نکلا۔
یہ تصویر دیکھنے میں عام سی لگتی ہے، مگر 3 کو کئی ایسی جگہوں پر چھپایا گیا ہے جہاں عام نظر فوراً نہیں پہنچتی۔
مثلاً:
فون نمبر میں ہی 3 کا ہندسہ 8 بار استعمال ہوا ہے۔
کی پیڈ پر نمبر 3 دو بار نظر آتا ہے۔
اسکرین پر موجود وقت 3:33 ہے۔
بیٹری کی سطح بھی 33 فیصد دکھا رہی ہے۔
فون نمبر کے نیچے لکھے نام میں بھی 3 بار یہ ہندسہ شامل ہے۔
کی پیڈ میں نمبر 4 کے نیچے موجود GH کے ساتھ "I” کی جگہ 3 لکھا ہوا ہے۔
آخر میں، تصویر کے اوپر موجود ٹیکسٹ میں ایک جملہ ہے: "20 سیکنڈز میں بتائیں کتنے 3 ہیں”، اس میں بھی ایک 3 شامل ہے۔
شروع میں صارفین کو صرف 10 سے 15 تک 3 کی موجودگی دکھائی دی۔ لیکن جب تفصیل سے تصویر کو بار بار دیکھا گیا، تو کل 20 تین نظر آئے۔ یہی بات اس پہیلی کو خاص بناتی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.