پاکستان میں اے ٹیم "کیش ٹریپنگ فراڈ” میں اضافہ ہونے لگا، رسید ملے گی رقم نہیں

A-Team "cash trapping fraud" is increasing in Pakistan, you will get a receipt but not the money
پاکستان میں اے ٹیم "کیش ٹریپنگ فراڈ” میں اضافہ ہونے لگا، رسید ملے گی رقم نہیں
جدید دورمیں جہاں رقم کے ترسیل کے ذرائع بدلے گئے ہیں وہیں فراڈ کے نت نئے طریقے بھی ذہنوں کو چونکا رہے ہیں۔
حال میں اے ٹی ایم مشینیں بھی جعل سازوں کے نشانے پر ہیں اور اسکیمنگ کے نت نئے طریقے آزمائے جارہے ہیں۔
راولپنڈی میں شہری نے اے ٹی ایم میں داخل ہوکر رقم نکالی مگر وہ مشین مٰں پھنس گئے یہی نہیں رقم بعد میں کسی اور نے نکال لی۔
بینکنگ ماہرین کے مطابق یہ کارنامہ ’کیش ٹریپنگ‘ کا ہے جو ایک ایسی چال ہے جس میں دھوکے باز مشین کے اُس حصے کو بلاک کر دیتے ہیں جہاں سے رقم باہر آتی ہے، تاکہ صارف کے جانے کے بعد وہ آسانی سے وہی رقم نکال لیں۔
رقم نکلوانے میں ناکام شہری سمجھا شاید بینک کے سسٹم میں مسئلہ سمجھ کر وہ وہاں سے چلا گیا۔ شہری نے بعد میں معلوم کیا تو پتا چلا وہ فی الحال لٹ چکا ہے۔
اب اس حوالے سے مختلف بینکس نے ایک آگاہی پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شہری اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی تسلی کریں کہ رقم نکالنے والا حصہ بلاک نہ ہو اور اس میں کسی قسم کا خلل نہ ہو۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.