پنجاب میں ضلعی انتظامیہ نے محفوظ بسنت پلان پیش کردیا

District administration in Punjab presents Safe Basant Plan
لاہور میں دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اس حوالےسے ڈپٹی کمشنر لاہور نے اہم اجلاس میں "محفوظ بسنت پلان” پیش کیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں انھیں ڈپٹی کشمنر لاہور نے بسنت کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں ان کے مطابق بسنت فیسٹیول صرف ہفتہ اور اتوار 2 دن ہوگا۔ اندرون لاہور میں محدود سطح پر بسنت کی اجازت کی تجویز پیش کی گئی۔
محدود سطح پر بسنت مخصوص زونز میں منانے کی تجویز ہے،ان علاقوں میں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل شامل ہیں۔
پیش کی گئی تجاویز کے مطابق تیز دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی، صرف کپاس یا نشاستے سے تیارشدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ ڈور اور پتنگو ں پر بار کوڈ لازمی ہوگاغیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.