اتوار، 19-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/27هـ (19-10-2025م)

پی ٹی وی کی مشہور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے انتقال کی خبروں پر ردعمل دےدیا

18 اکتوبر, 2025 20:03

پی ٹی وی کے اچھے وقتوں کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے اپنی موت کے حوالے سے گرم افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روزمرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔

عشرت فاطمہ کی موت کی افواہوں سے نہ صرف دنیا بھر میں موجود مداحوں بلکہ قریبی رشتے دار بھی تشویش میں مبتلا تھے۔

خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ تھیں پر آخرانھوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ردعمل دینے کا فیصلہ کیا۔

معروف میزبان توثیق حیدر کے ساتھ ویڈیو کال میں عشرت فاطمہ نے بتایا کہ میں ابھی ابھی ریڈیو پروگرام کرکے آئی ہوں آج تو میرے پاس لحاف دھونے جیسے ڈھیروں گھریلو کام بھی پڑے ہیں۔

عشرت فاطمہ نے لوگوں سے درخواست کی کہ صرف صحت کے ساتھ لمبی زندگی نہیں بلکہ عزت اور وقار کے ساتھ بقا کی دعا بھی کریں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔