ٹینس کی گیند پر بال کیوں ضروری ہوتے ہیں؟ جانیے اس کی وجہ کیا ہے
Why are hairs necessary on a tennis ball? Find out the reason
آپ نے ٹینس کے بہت سے میچز دیکھتے ہوں گے مگر ایک بات غور طلب ہے کہ اس گیند پر ننھے بال کیوں ہوتے ہیں؟
آپ پورا میچ دیکھیں اس میں آپ دیکھیں گے کہ میچ ہر پلیئر نئی گیند کو لینے کے بعد اس کا بغور معائنہ کرتا ہے۔
فٹ بال یا باسکٹ بال کے برعکس ٹینس کی گیند کی سطح پر ننھے بال ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی کی باقاعدہ وجہ بھی ہوتی ہے۔
ان بالوں کو nap کہا جاتا ہے جو ایک پریشرائزڈ ربڑ بال (ball) کو بننے کے عمل کے دوران کور کرتے ہیں۔ اون، نائیلون، کاٹن یا تینوں کے امتزاج پر مبنی یہ ننھے بال گیند کی سطح پر ایرو ڈائنامک رگڑ کو بڑھاتے ہیں اور اس کے نیچے گرنے کے سفر کی رفتار کو سست کرتے ہیں۔
جب کوئی ٹینس پلیئر سرو کرتا ہے تو گیند 150 میل فی گھنٹا کی رفتار سے آگے بڑھتی ہے مگر جب وہ مخالف کھلاڑی کے ریکٹ سے ٹکراتی ہے تو رگڑ سے اس کی رفتار گھٹ کر 50 میل فی گھنٹہ رہ جاتی ہے۔ یہ ننھے بال گیند کے پیچھے ایسی ہوا کو تشکیل دیتی ہے جو بیک اسپن یا ٹاپ اسپن میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس کی حرکت کو ناقابل یقین بناتی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











