بدھ، 22-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/30هـ (22-10-2025م)

متحدہ عرب امارات میں بھوتوں کا محل فروخت کے لیے پیش

21 اکتوبر, 2025 20:01

متحدہ عرب امارت کی ریاست راس الخیمہ میں برسوں سے ویران اور کئی کہانیوں کے حوالے سے مشہور القاسمی محل کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

دبئی کی میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 منزلہ محل 1985 میں مرحوم شیخ عبدالعزیز بن حمید القاسمی نے تعمیر کرایا تھا، 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے اس محل میں 35 کمرے موجود ہیں۔

محل کے ڈیزائن میں اسلامی، مراکشی، فارسی اور بھارتی طرزِ تعمیر کی جھلک نظر آتی ہے، محل میں فرانس اور بیلجیئم سے منگوائے گئے فانوس، فرش پر اعلیٰ معیار کا سنگ مرمر اور چھت پر شیشے کا اہرام نما گنبد موجودہے۔

یہ بھوتوں کا محل پہاڑی پر قائم ہے جو دیکھنے والوں کو رشک اور خوف دونوں کیفیات میں مبتلا کرتا ہے، مقامی لوگ محل کے حوالے سے جنات، جھلملاتی روشنیوں اور بھوت نما سایوں کی کہانیاں سناتے ہیں۔

محل کو تعمیر کروانے والے شیخ عبدالعزیز خود کبھی اس محل میں نہیں رہے۔ ان کے اہلِ خانہ نے محل میں مجسموں اور تصاویر کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد یہ عمارت خالی چھوڑ دی گئی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔