جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

موسمیاتی تغیر کا اثر؛ آئس لینڈ میں مچھر دریافت ہوگیا

22 اکتوبر, 2025 16:59

موسمیاتی تبدیلیوں نے جہاں دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں وہیں ایسے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں جو اب سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

آئس لینڈ دنیا کے ان چند ممالک میں شامل تھا جہاں مچھر کبھی نہیں پائے گئے مگر اب یہاں بھی مچھر کی موجودگی نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

 

مچھر کی موجودگی کو ماہرین نے ماحولیاتی تبدیلی کا واضح اشارہ قرار دیا ہے۔ اب دنیا میں صرف انٹارکٹیکا ہی واحد خطہ بچا ہے جہاں تاحال مچھر موجود نہیں۔

یہ انکشاف 16 اکتوبر کی شام ہوا جب کیڈافیل میں ایک شہری سائنس دان نے اپنے باغ میں عجیب و غریب کیڑا دیکھا۔ انہوں نے فیس بک گروپ Insects in Iceland میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ایک عجیب مکھی کو سرخ شراب کے ربن پر دیکھا۔ مجھے شک ہوا کہ یہ مچھر ہو سکتا ہے اور وہ واقعی ایک مادہ مچھر تھی۔

ہیالٹا سون کے مطابق انہوں نے اپنے باغ میں تین مچھر دیکھے، جبکہ امکان ہے کہ ان کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

ان مچھروں کو نیشنل سائنس انسٹیٹیوٹ آف آئس لینڈ کے ماہر حشرات کے پاس بھیجا، جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ مچھر Culiseta annulata نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ نسل سرد موسم میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آئس لینڈ کا سخت سرد موسم مچھروں کے لیے ہمیشہ ناقابل برداشت سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن اب ماہرین اس بات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملک میں جھیلوں، دلدلی زمینوں اور مرطوب علاقوں کی کثرت مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول فراہم کر سکتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔