ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

کیا آپ اس تصویر میں چھپے موبائل کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

23 اکتوبر, 2025 10:57

کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو دیکھنے والے کی ذہانت کو آزمانے کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔

 حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک قالین اور ایک میز نظر آ رہی ہے۔ مگر ان دونوں چیزوں کے درمیان ایک ایسی چیز چھپی ہوئی تھی جسے ڈھونڈنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں تھا۔

جی ہاں، اس تصویر میں ایک اسمارٹ فون موجود ہے، لیکن یہ اتنی مہارت سے چھپایا گیا تھا کہ اسے تلاش کرنا بہت مشکل تھا۔ کئی افراد نے اس تصویر کو غور سے دیکھنے کے بعد بھی اس موبائل فون کو تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا۔

یہ تصویر جب سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی، تو ہزاروں لوگوں نے اس موبائل فون کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، اس اسمارٹ فون کا مقام اتنا پیچیدہ تھا کہ اکثر افراد اسے ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

اگر آپ بھی اس موبائل فون کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو کوئی بات نہیں، ہم آپ کو ایک چھوٹا سا اشارہ دیتے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یہ موبائل فون میز کی بجائے قالین پر چھپاہوا ہے۔

اس اشارے کے بعد بھی اگر آپ اس فون کو تلاش نہیں کر پائے، تو ہم ہی آپ کو بتا دیتے ہیں کہ فون کہاں چھپا ہوا ہے۔ اس اسمارٹ فون کا بیک کیس بالکل قالین کے ڈیزائن جیسا ہے، جس کے باعث یہ تصویر میں چھپنے میں کامیاب ہو گیا۔

اگر آپ دھیان سے دیکھیں تو میز کے دائیں پائے کے قریب، قالین میں اس فون کا بیک کیس نظر آ جائے گا۔

 

 

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔