جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

متحدہ عرب امارات میں شہری کی خوش قسمتی، 7 ارب 65 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

24 اکتوبر, 2025 19:20

کہتے ہیں قسمت اگر ساتھ دے تو چھپڑ پھاڑ کر ملتا ہے۔ دبئی میں بھی ایک شہری پر ایسی ہی مہربانی ہوئی جس میں شہری نے 100 ملین درہم کی لاٹری خرید لی۔ انعامی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے کے برابر بنتی ہے۔

انتظامیہ نے فی الحال فاتح کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر جاری ایک آڈیو کال میں نمایندہ کو فاتح کو اطلاع دیتے سنا گیا کہ آپ جیک پاٹ جیت گئے ہیں۔ خوش نصیب شخص حیرت سے صرف اتنا کہ سکا اوہ مائی گاڈ!”

دبئی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمت شہری نے تمام 7 نمبر درست چن کر یہ لاٹری جیتی۔ یہ لاٹری "لکی ڈے ڈرا” کے نام سے مشہور ہے جو ہر دو ہفتے بعد براہِ راست نشر کی جاتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔