گھر ٹھنڈا، بجلی کا بل انتہائی کم: اے سی چلانے کا درست طریقہ سامنے آگیا
AC Is Out of Work!! Amazing Material Developed to Cool the Environment Without Electricity—Get Full Details
گرمیوں میں جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو ایئر کنڈیشنر کسی نعمت سے کم محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن اکثر لوگ اسے غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں جس سے بجلی کا بل آسمان کو چھونے لگتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر اے سی درست درجہ حرارت پر چلایا جائے تو گھر بھی ٹھنڈا رہتا ہے اور بل میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔
توانائی ماہر کولن جونز کے مطابق ہر ایک ڈگری اضافی ٹھنڈک بجلی کے خرچ میں تقریباً 5 سے 10 فیصد اضافہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ گرمی میں اے سی کا درجہ حرارت بہت کم کر دیتے ہیں، جس سے کمرہ فریزر جیسا سرد ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر کا مثالی درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری کے درمیان ہونا چاہیے۔ یہ درجہ حرارت نہ صرف آرام دہ ہوتا ہے بلکہ بجلی کی کھپت بھی کم کرتا ہے۔ سردیوں میں اگر آپ ہیٹنگ سسٹم استعمال کر رہے ہیں تو درجہ حرارت 18 سے 21 ڈگری سیلسیس کے درمیان رکھنا بہتر ہے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید اے سیز میں ایکو موڈ یا انوائرمنٹ سیٹنگ جیسے فیچرز استعمال کرنے سے بھی بجلی کے خرچ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
کولن جونز کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ گھر ٹھنڈا بھی رہے اور بجلی کا بل بھی کم آئے تو اے سی کو متوازن درجہ حرارت پر چلانا بہترین حکمتِ عملی ہے۔
ماہرین نے مزید مشورہ دیا ہے کہ گھر کو دن کے وقت دھوپ سے محفوظ رکھنے کے لیے پردے یا بلائنڈز بند رکھیں۔ اس سے اے سی پر دباؤ کم ہوتا ہے اور کمرہ زیادہ دیر تک ٹھنڈا رہتا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











