کی بورڈ میں چھپے وہ دلچسپ راز جن کا بیشتر افراد کو علم نہیں ہوتا؟ راز جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
Interesting secrets in the keyboard
کی بورڈ ایک ایسی چیز ہے جو ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں، چاہے دفتر میں کام کے لیے ہو یا گھر پر لیپ ٹاپ سے ویڈیوز دیکھنے کے لیے، لیکن یہ عام سا آلہ اپنے اندر کئی دلچسپ راز چھپائے بیٹھا ہے جن کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کو علم ہی نہیں ہوتا۔
کی بورڈ کے ’پیر‘
اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے ساتھ کی بورڈ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس کے نیچے دو چھوٹے ’پیر‘ ہوتے ہیں۔ انہیں کی بورڈ فِیٹ (Keyboard Feet) کہا جاتا ہے۔
اکثر لوگ انہیں کی بورڈ کو ذرا اونچا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ ٹائپنگ آسان ہو۔ لیکن ماہرین کے مطابق اگر آپ بغیر دیکھے ٹائپ کرتے ہیں تو ان پیر کا استعمال کلائیوں پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ یہ زاویہ غیر فطری بن جاتا ہے جس سے کلائی یا کہنی میں درد پیدا ہوسکتا ہے۔
ایف (F) اور جے (J) پر لکیریں کیوں ہوتی ہیں؟
اگر آپ اپنے کی بورڈ کو غور سے دیکھیں تو آپ کو F اور J بٹن پر چھوٹی سی لکیریں محسوس ہوں گی۔
یہ لکیریں ہومنگ بارز (Homing Bars) کہلاتی ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آپ کو کی بورڈ دیکھے بغیر ٹائپنگ کرنے میں مدد ملے۔
بائیں ہاتھ کی پہلی انگلی F پر اور دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی J پر رکھیں، تو انگلیاں خود بخود اپنی جگہ پہچان لیتی ہیں۔
یوں آپ کا دماغ سمجھ جاتا ہے کہ باقی کیز کہاں ہیں اور ٹائپنگ مزید تیز ہو جاتی ہے۔
شفٹ بٹن کی کہانی
تقریباً ہر شخص روزانہ Shift Key استعمال کرتا ہے، مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کا نام ’شفٹ‘ کیوں رکھا گیا۔
یہ بٹن سب سے پہلے 1878 میں پرانے Remington No.2 ٹائپ رائٹر میں شامل کیا گیا تھا۔ اس وقت جب یہ بٹن دبایا جاتا تو ٹائپ رائٹر کا حصہ نیچے سرک جاتا تھا، جس سے Capital Letters یا دوسرے نشانات ٹائپ کرنا ممکن ہوتا تھا۔ اسی عمل کو ’شفٹ‘ کہا گیا — یعنی کیریج کو شفٹ کرنا۔
آج بھی یہ بٹن اسی مقصد کے لیے موجود ہے، مگر جدید ٹیکنالوجی میں اس کا کردار کہیں زیادہ وسیع ہو گیا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











