ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

فرانس کے تاریخی عجائب گھر میں چوری میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، فرانسیسی میڈیا

26 اکتوبر, 2025 15:02

فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ دنوں تاریخی عجائب گھر سے قیمتی زیورات کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ نے فرانسیسی ادارے کو رپورٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زیر حراست ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

سی این این کے مطابق ایک ملزم کو فرار ہونے کی کوشش میں ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا جو الجزائر جانے کی فلائٹ پکڑنے والا تھا۔

دوسری جانب فرانسیسی حکام نے تاریخی لوور میوزیم سے قیمتی اشیا کی چوری کے بعد وہاں رکھے کچھ قیمتی زیورات مرکزی بینک منتقل کردیے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ریڈیو آر ٹی ایل نے رپورٹ کیا ہے کہ لوور میوزیم نے گزشتہ ہفتے ہونے والی چوری کے بعد اپنے قیمتی زیورات میں سے کچھ کو فرانس کے مرکزی بینک منتقل کر دیا ہے۔

میوزیم کی اپالو گیلری سے قیمتی اشیا کی منتقلی جمعہ کو خفیہ پولیس نگرانی میں کی گئی۔ فرانس کا مرکزی بینک ملک کے سونے کے ذخائر کو زمین سے 27 میٹر (88 فٹ) نیچے واقع ایک وسیع تہ خانے میں محفوظ رکھتا ہے، یہ بینک دریائے سین کے دائیں کنارے پر لوور میوزیم سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

دوسری جانب شاہی خاندان کے زیورات کی چوری نے جرمنی کی کمپنی کو عالمی شہرت بخش دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وہ ’باکر‘ نامی ایک لفٹ بنانے والی کمپنی ہے جس کو اس واقعے سےغیر متوقع طور پر عالمی شہرت بخشی۔

جرمن کمپنی کا نام تب سامنے آیا جب چوروں نے لوو میوزیم کے اندر داخل ہونے کے لیے اسی کمپنی کی تیار کردہ ایک گاڑی پر نصب ایک سیڑھی کا استعمال کیا۔

اس واقعے کے بعد کمپنی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک دلچسپ اور وائرل اشتہاری مہم شروع کر دی۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پر وہ تصویر شیئر کی جس میں ان کی’گیلری آف اپولو‘ نامی لفٹ بالکونی تک پہنچتی نظر آ رہی ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں بے حد قیمتی تاریخی زیورات رکھے گئے تھے۔

تصویر کے نیچے ایک پرکشش نعرہ درج تھا کہ جب رفتار اہم ہو تو باکر کمپنی کی ایجیلو فرنیچرلفٹ آپ کے خزانے کو 400 کلوگرام تک وزن کے ساتھ 42 میٹر فی منٹ کی رفتار سے منتقل کرادیتی ہے اور وہ بھی انتہائی خاموشی سے، 230V  الیکٹرک موٹر کی بدولت۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔