ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ایک ماہ میں 11 ملین سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

28 اکتوبر, 2025 19:33

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

حرمین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کے مطابق ربیع الثانی 1447ھ کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 54 ملین (54,511,901) ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں 17 ملین افراد (17,743,854) نے نماز ادا کی۔ عمرہ کرنے والوں کی تعداد 11 ملین (11,784,153) ریکارڈ کی گئی۔

مسجد نبوی میں 21 ملین (21,353,370) نمازیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ 2,083,861 زائرین نے روضہ رسول میں نماز ادا کی جبکہ 1,488,943 نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔

واضح رہے کہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کی تعداد کو ٹریک کرنے کیلیے جدید سینسر ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔

دوسری جانب ادارہ امور حرمین نے عمرے کی ادائیگی کے لیے درکار اوسط وقت کا جدول جاری کیا ہے جس میں طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک کا مجموعی وقت بیان کیا گیا ہے۔

جاری جدول کے مطابق عمرہ ادائیگی کا اوسط وقت 116 منٹ رہ گیا، انتظامی اقدامات سے عمرہ زائرین کیلئے سہولت میں اضافہ ہوا۔

رواں ماہ کیے گئے سروے میں 92 فیصد زائرین نے صحنِ مطاف سے طواف کیا، صحنِ مطاف سے طواف کا دورانیہ دیگر مقامات کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

ادارہ امورِ حرمین کے مطابق صحنِ مطاف کو عمرہ زائرین کیلئے مخصوص کرنے سے رش میں نمایاں کمی آئی، طواف، سعی اور مروہ سے واپسی تک مجموعی وقت تقریباً 116 منٹ بنتا ہے۔

جاری جدول کے مطابق صحنِ مطاف سے طواف میں اوسطاً 42 منٹ لگتے ہیں، سعی کے 7چکروں کے لیے 46 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

مسجدالحرام میں داخل ہونے اور صحنِ مطاف تک پہنچنے میں 15 منٹ لگتے ہیں، مطاف سے سعی کے مقام صفا تک جانے کا اوسط وقت 13 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔