کوئٹہ میں افق پر مختلف رنگوں کی روشنیوں کا ہالہ کیوں بنا تھا، وجہ سامنے آگئی
Why was there a halo of different colored lights on the horizon in Quetta, the reason has been revealed
آج صبح کے اوقات میں کوئٹہ، نوشکی اور دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں افق پرمختلف زاویوں سےرنگوں کا ہالہ 6 بجکر 20منٹ پر افق سے غائب ہوا۔
🛑 کوئٹہ میں آج صبح آسمان پر حیرت انگیز نظارہ دیکھا گیا..
یہ دلکش "فائر رینبو”🌈 دراصل بادلوں میں بننے والا ایک نایاب منظر ہے جسے Cloud Iridescence کہا جاتا ہے ☁️
کیا آپ نے کبھی یہ نظارہ اپنی زندگی میں دیکھا ہے؟©️ Muddasir Jameel pic.twitter.com/bfPIfJYuZb
— WeatherWalay (@weatherwalay) October 28, 2025
جس کے بعد مختلف زاویوں سے بننے والے رنگوں کے ہالے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق آج صبح 6 بج کر 20 منٹ کر کوئٹہ کے مشرقی پہاڑی سلسلے کوہ مردار کے اوپر لینٹیکیولر بادل کی تشکیل دیکھی گئی،اسی بادل کی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انجم نذیر کا کہنا تھا کہ یہ دراصل لینٹیکیولر بادل ہوتے ہیں یہ ساکن عدسے کی شکل کے بادل ہوتے ہیں جو پہاڑوں کی ہوا کے مخالف سمت میں بنتے ہیں۔
جب مستحکم اور نم ہوا ان کے اوپر سے گزرتی ہے، یہ ہوا کا بہاؤ فضائی لہریں پیدا کرتا ہے اور بادل اُن چوٹیوں پر بنتے ہیں جہاں ہوا اپنے نقطۂ شبنم تک ٹھنڈی ہوجاتی ہے جبکہ نچلی جگہوں پر بخارات بن کر غائب ہو جاتے ہیں۔
یہ ٹھہرے ہوئے لہر نما بادل بعض اوقات اپنی ہموار، اُڑن طشتری جیسی شکل کی وجہ سے UFOs (نامعلوم فضائی اشیا) سمجھے جاتے ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











