ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ نقلی ہے یا اصلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی وائرل ویڈیو نے سب کے ہوش اڑادیئے

03 نومبر, 2025 18:29

ملک میں خوراک میں ملاوٹ کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ اب قدرتی غذاؤں کی مصنوعی شکلیں بھی مارکیٹ میں نظر آ رہی ہیں، جن میں سب سے زیادہ خطرناک مصنوعی انڈے ہیں۔ یہ انڈے ظاہری طور پر بالکل اصلی لگتے ہیں، لیکن دراصل یہ فیکٹریوں میں مختلف کیمیکلز ملا کر تیار کیے جاتے ہیں۔

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا کہ کچھ منٹوں میں جعلی انڈے کیسے بنائے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے شفاف مائع تیار کیا جاتا ہے، جس سے انڈے کی سفیدی اور زردی علیحدہ علیحدہ بنائی جاتی ہیں۔ پھر انہیں انڈے کے سانچوں میں ڈال کر سخت کیا جاتا ہے تاکہ وہ اصلی انڈوں جیسے دکھائی دیں۔

ویڈیو کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ نقلی انڈے ہی ہوں گے کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر ہر دکان میں ہر وقت اصلی انڈے نہیں ہو سکتے۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اسی لیے انہوں نے اپنی مرغی رکھی ہوئی ہے۔

 

 

کئی صارفین نے سوال کیا کہ اصلی اور نقلی انڈے میں فرق کیسے پہچانا جائے، جبکہ کچھ نے اس بات کو جھوٹ قرار دیا کہ ایسے انڈے مارکیٹ میں موجود ہیں۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق مصنوعی انڈے بنانے کے لیے کیلشیئم کاربونیٹ، میگنیشیم کاربونیٹ، ٹرائی کیلشیئم فاسفیٹ، پروٹین، اولبومین اور لائسوزائم جیسے کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں۔ انڈے کی سفیدی کے لیے گلوبولین، اوگلائیکو پروٹین اور سیسٹین جبکہ زردی کے لیے سیرم البومین اور دیگر مصنوعی مواد استعمال کیے جاتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔