ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بظاہر معمولی نظر آنے والی اس سیفٹی پن کی اصل قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

05 نومبر, 2025 13:29

فیشن کے عالمی لگژری برانڈ پراڈا نے ایک سادہ سی چیز کو انتہائی مہنگی قیمت پر پیش کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ چیز دراصل میٹل سیفٹی پن ہے، جو عام طور پر کپڑوں کو ساتھ رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور ہر خاتون کے ہینڈ بیگ میں آسانی سے موجود ہوتی ہے جبکہ عام دکانوں سے یہ چند روپے میں خریدی جا سکتی ہے، لیکن پراڈا نے اسے تقریباً $775 تقریباً 2 لاکھ پاکستانی روپے میں پیش کر دیا۔

سیفٹی پن میں کیا خاص ہے؟

پراڈا کے سیفٹی پن میں کوئی قیمتی پتھر یا پیچیدہ ڈیزائن نہیں ہے۔ یہ ایک سادہ سا سنہری پن ہے، جس کے گرد چند رنگین دھاگے لپٹے ہوئے ہیں اور ایک چھوٹا سا پراڈا چارم شامل ہے۔

زیادہ تر بروچز یا لگژری اشیاء قیمتی جواہرات سے سجی ہوتی ہیں، لیکن یہ بروچ صرف لگژری برانڈ کے نام کی وجہ سے اتنی مہنگی ہے۔

سوشل میڈیا پر طنز

انسٹاگرام فیشن انفلوئنسر بلیک سوان ساژی نے اس مہنگے سیفٹی پن پر طنز کرتے ہوئے ایک ریل پوسٹ کی، جس میں کہا:

"میں ایک بار پھر امیروں سے پوچھوں گی کہ آپ اپنے پیسوں کے ساتھ واقعی کیا کر رہے ہیں؟ ایسے پیسوں کے ساتھ کچھ اور کیا جا سکتا تھا۔”

اس ویڈیو کے بعد صارفین نے بھی تبصرے شروع کر دیے۔ کئی لوگوں نے کہا کہ یہ قیمت ایک عام سی چیز کے لیے غیر ضروری ہے۔ ایک صارف نے لکھا: "میں یہ خود بھی بنا سکتی تھی۔ پراڈا کا چمکتا ہوا حصہ نہ ہو تو بھی یہ بن سکتا تھا۔”

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔