ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کام کا بوجھ کم کرنے کیلئے مریضوں کو قتل کرنے والے نرس کو عمر قید کی سزا

07 نومبر, 2025 08:57

جرمنی کے مغربی شہر ویورسیلن میں ایک پالی ایٹیو کیئر نرس کو 10 مریضوں کے قتل اور 27 دیگر مریضوں کی جان لینے کی کوشش پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

یہ افسوسناک واقعات دسمبر 2023 سے مئی 2024 کے درمیان ویورسیلن کے ایک اسپتال میں پیش آئے، نرس نے اپنے معمر مریضوں کو جان بوجھ کر سکون آور دوا یا پین کلر کے انجیکشن لگائے تاکہ رات کی شفٹوں میں کام کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق نرس کے کریئر کے دوران دیگر مشتبہ اموات کے کیسز بھی تفتیش کے مرحلے میں ہیں، نرس 2007 میں نرسنگ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد 2020 سے اسی اسپتال میں کام کر رہا تھا۔

استغاثہ نے عدالت میں بتایا کہ نرس ان مریضوں سے جھنجھلاہٹ کا مظاہرہ کرتا تھا جنہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی تھی اور اس کے دل میں "زندگی اور موت کا مالک بننے” کی خواہش تھی، نرس نے مریضوں کو زیادہ مقدار میں سکون آور دوا دی تاکہ رات کے اوقات میں اس پر کام کا بوجھ کم ہو۔

ملزم کو 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں اور حکام مریضوں کی قبروں کی کھدائی کر کے مزید ممکنہ متاثرین کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے بعد نرس کے خلاف نیا مقدمہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔