دکان میں چوری کی نیت سے آئی خاتون پر دکاندار نے تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل
دکان میں چوری کی نیت سے آئی خاتون پر دکاندار نے تھپڑوں کی بارش کردی، ویڈیو وائرل
بھارتی شہر احمد آباد میں ایک چور خاتون نے جیولری کی دکان میں چوری کی کوشش کی، لیکن دکاندار نے اپنی حاضر دماغی سے چوری ناکام بنا دی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون نے دکاندار سے بات چیت کے دوران اچانک اس کی آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے کر دیا، مگر اس سے قبل کہ خاتون اپنا کام تمام کرتی، دکاندار نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے 17 تھپڑ جڑ کر دکان سے باہر نکال دیا۔
🇮🇳 Women throws extremely hot chili powder into the clerks eyes, to rob the shop while he is blind.
She misses and the clerk is a bit … a bit unhappy.
She deserves it? pic.twitter.com/CVsofRy7o6
— Lord Bebo (@MyLordBebo) November 6, 2025
دکاندار کی اس فوری ردعمل سے خاتون جلد ہی دکان سے باہر بھاگ نکلی۔
یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیااور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
دکاندار نے خاتون کے خلاف شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا، لیکن پولیس نے خاتون کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











