جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ملازم کے اکاؤنٹ میں پوری فیکٹری کی تنخواہیں منتقل، ملازم کا واپس کرنے سے انکار

08 نومبر, 2025 17:23

روس کے شہر خانتی مانسی میں ایک فیکٹری کے ملازم کی زندگی اس وقت بدل گئی جب ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کے اکاؤنٹ میں سات ملین روسی روبل (تقریباً 87 ہزار ڈالر) منتقل ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ولادی میر ریچاگوو نامی فیکٹری کے ملازم نے اپنی بینکنگ ایپ پر پیغام پڑھا۔ اس پیغام میں اسے اپنی معمول کی تنخواہ کے علاوہ 7 ملین روبل کا اضافی بونس بھی نظر آیا۔ ولادی میر کا خیال تھا کہ وہ چھٹیوں کے لیے 46 ہزار روبل (581 ڈالر) کا مستحق ہے، لیکن یہ اتنی بڑی رقم اس کے لیے حیرانی کا باعث بنی۔

یہ بونس اس نے فیکٹری ورکرز سے سنا تھا کہ کمپنی ایک اچھے مالی سال کے بعد اپنے ملازمین کو بونس دینے کا ارادہ رکھتی ہے، لیکن اتنی بڑی رقم کے بارے میں اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ تاہم، کچھ وقت بعد فیکٹری کے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ سے اسے فون کالز موصول ہوئیں جن میں اسے آگاہ کیا گیا کہ اس کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 7 ملین روبل منتقل ہوئے ہیں، جو کہ اسے واپس کرنا ہوں گے۔

ولادی میر نے اس بارے میں انٹرنیٹ پر تحقیق کی اور پتا چلایا کہ اگر یہ رقم کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے منتقل ہوئی ہو تو اس رقم کی واپسی شخص پر منحصر ہوتی ہے، مگر اگر یہ بلنگ کی غلطی ہو تو اس رقم کو واپس کرنا قانونی طور پر ضروری ہوتا ہے۔ ولادی میر نے اس فیصلے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ رقم واپس نہیں کرے گا۔

جب ولادی میر نے رقم واپس کرنے سے انکار کیا، تو یہ معاملہ عدالت میں پہنچ گیا۔ فیکٹری نے یہ دعویٰ کیا کہ 34 ملازمین کی تنخواہیں کمپنی کے برانچ اکاؤنٹ میں منتقل کرتے وقت تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ رقم ولادی میر کے اکاؤنٹ میں چلی گئی تھی، اور اسے واپس کرنا ضروری ہے۔

ولادی میر کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی طرف سے رقم واپس کرنے کی درخواستیں اب دھمکیوں کی صورت اختیار کرچکی ہیں۔ اس کے بعد اس نے نئی کار اور گھر خریدنے کا فیصلہ کیا اور شہر چھوڑنے کی تیاری کی۔ لیکن جب وہ اپنے نئے گھر منتقل ہونے لگا، فیکٹری نے اس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا اور اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔

فیکٹری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ولادی میر نے ایک اکاؤنٹنٹ کے ساتھ مل کر کمپنی میں فراڈ کیا۔ تاہم، عدالت نے ان الزامات کو ثبوت نہ ہونے کی بنا پر مسترد کردیا اور ولادی میر کو کمپنی کو 87 ہزار ڈالر کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔ اس فیصلے کو ولادی میر نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، جس کے نتیجے میں رقم کی ادائیگی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

فیکٹری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرے گی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔