مالدیپ میں سگریٹ پینے پر پابندی عائد
روزانہ ایک یا دو سگریٹس کا استعمال: صحت کے لیے کتنا خطرناک؟
مالدیپ نے ایک سخت قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت 1 جنوری 2007 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے افراد ملک میں تمباکو مصنوعات خریدنے، استعمال کرنے یا فروخت کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
سرکاری رپورٹس کے مطابق یہ پابندی نہ صرف ملکی شہریوں پر بلکہ ملک آنے والے سیاحوں اور زائرین پر بھی لاگو ہوگی، نئے قانون کے تحت ہر شخص جو تمباکو فروخت کرے گا، اسے خریدار کی عمر یا پیدائش کی تاریخ کی تصدیق کرنا لازمی ہوگی، ورنہ سخت جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مالدیپ کی حکومت نے ای-سگریٹ اور ویپنگ ڈیوائسز پر بھی کڑی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاکہ نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔
صحت عامہ کے ماہرین کے مطابق یہ اقدام نوجوان نسل کو نشے کی لت سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جبکہ ملک کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











