جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

روس کا پہلا روبوٹ افتتاحی تقریب میں ہی اسٹیج پر جا گرا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

14 نومبر, 2025 08:35

روس میں مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا پہلا انسانی نما روبوٹ، AIDOL، اپنی رونمائی تقریب کے دوران اسٹیج پر توازن کھو بیٹھا اور منہ کے بل گر گیا۔

رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے حاضریوں کی طرف ہاتھ ہلانے کی کوشش کی لیکن توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر پڑا، اس کے بعد اسٹیج پر موجود افراد نے فوراً اس کی مدد کی۔

روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے کہا کہ یہ واقعہ تجربے کا حصہ ہے اور مستقبل میں اسے بہتر بنانے کے لیے قیمتی سبق ثابت ہوگا۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ AIDOL میں 77 فیصد پرزے روس میں بنائے گئے ہیں، اور کمپنی کی کوشش ہے کہ یہ شرح 93 فیصد تک پہنچائی جائے۔

کمپنی کے مطابق، AIDOL تین بنیادی انسانی افعال انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے: اپنے قدموں پر چلنا، اشیاء کو سنبھالنا اور انسانوں کے ساتھ بات چیت کرنا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔