جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

برطانیہ: نامعلوم شخص کی جعلی نیوی ایڈمرل بن کر جنگ عظیم کے فوجیوں کی یادگار تقریب میں شرکت

14 نومبر, 2025 09:00

شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں نامعلوم شخص نے جعلی نیوی ایڈمرل بن کر جنگ عظیم کے فوجیوں کی یادگار تقریب میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق جعلی شخص نے تقریب کے دوران جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یادگار پر پھول بھی رکھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس شخص کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں حصہ لیتا رہا ہے۔ اس کے لباس پر 12 تمغے لگے ہوئے تھے۔

رائل نیوی کے ترجمان نے اس اقدام کو “سابق فوجیوں کی توہین” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جعلی فوجی وردی پہننا 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم ہو سکتا ہے، جس کے مطابق وہ لوگ جو کبھی مسلح افواج میں خدمات انجام نہیں دیتے، فوجی وردی نہیں پہن سکتے۔

ماہرین کے مطابق اس شخص کی وردی میں کئی خامیاں بھی تھیں، جیسے کہ سفید کٹ کالر قمیض، جس کا رائل نیوی کے ضوابط سے تعلق نہیں، اور کوٹ کی آستینیں غیر معمولی طور پر بڑی تھیں۔

رائل نیوی کے ترجمان نے خبردار کیا کہ کسی بھی نیول افسر کی نقالی کرنا نہ صرف فوجی سروس کے افراد کے لیے توہین آمیز ہے بلکہ قانونی طور پر بھی اسے جرم سمجھا جا سکتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔