جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی متعارف

18 نومبر, 2025 11:50

جاپان میں شہری علاقوں میں ریچھوں کی موجودگی ایک بڑھتی ہوئی تشویش بن گئی ہے، جس کے تدارک کے لیے حکام نے اب جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔

ہدا شہر میں ریچھوں کو انسانی آبادی سے دور رکھنے کے لیے ایسے ڈرون استعمال کیے جا رہے ہیں جو اسپیکر سے لیس ہیں اور ان کے ذریعے شکاری کتوں کی بھونکنے کی آواز خارج کی جاتی ہے۔

یہ آوازیں ریچھوں کے لیے خوف پیدا کرتی ہیں اور انہیں پہاڑوں کی جانب واپس جانے پر مجبور کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ مقامی حکام نے ریچھوں کو علاقے سے دور بھگانے کے لیے آتش بازی کے طریقے بھی اپنائے ہیں، اس منصوبے کا مقصد شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ باغات اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سال اپریل سے اب تک جاپان میں ریچھوں کے حملوں کے نتیجے میں 220 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ مختلف باغات کے پھل بھی ریچھوں کی نذر ہو چکے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔