31 دسمبر تک شادی کرو اور کیش انعام حاصل کرو؛ نئی اسکیم کا اعلان
marriage before 31st december
چین میں شادیوں کی تیزی سے کم ہوتی شرح نے حکومت کو ایک بار پھر فکر میں ڈال دیا ہے۔
اسی مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشرقی شہر نِنگبو نے ایک منفرد اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ نوجوان جو 28 اکتوبر سے 31 دسمبر تک شادی رجسٹرڈ کروائیں گے، انہیں کیش انعام دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے شادی شدہ جوڑوں کو شادی کے اخراجات پورے کرنے میں مدد دینے کے لیے کیش واؤچرز دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو شادی اور خاندان بنانے کی طرف دوبارہ مائل کرنا ہے۔
گزشتہ سال چین میں شادیوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی ہوئی، جو ریکارڈ سطح پر سب سے بڑی کمی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی پرورش اور تعلیم کے بڑھتے خرچ نے نوجوانوں کو شادی سے دور کر دیا ہے۔
نِنگبو کے سول افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ جوڑے ایک ہزار یوآن تک کے واؤچرز حاصل کر سکتے ہیں، جو تقریباً چالیس ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ یہ واؤچرز محدود تعداد میں ہوں گے اور ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر تقسیم کیے جائیں گے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی طرح کے اقدامات دیگر مشرقی شہروں، جیسے ہانگژو اور پنگہو، میں بھی کیے جا رہے ہیں۔ ان شہروں میں بھی سال کے آخر تک شادی کرنے والے جوڑوں کو کیش واؤچرز ملیں گے۔
چینی حکومت کے لیے کم ہوتی شادیوں اور پیدائش کی شرح کو بڑھانا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ ملک کی آبادی 1.4 ارب ہے، لیکن تیزی سے بڑھتی عمر کی وجہ سے مستقبل میں لیبر فورس کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











