جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

طیارے اپنے پیچھے یہ سفید لکیریں کیوں چھوڑ جاتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

21 نومبر, 2025 11:08

فضائی سفر کی تاریخ کافی پرانی ہے اور مسافر اور لڑاکا طیاروں کی ٹیکنالوجیز وقت کے ساتھ جدید بنائی جا رہی ہیں۔

مگر بہت سے لوگ طیاروں کے بارے میں بنیادی معلومات نہیں رکھتے۔ ان میں سب سے عام چیز وہ سفید لکیریں ہیں جو طیارے کے گزرنے کے بعد آسمان پر ظاہر ہوتی ہیں۔

ان سفید لکیروں کو "کونٹریلز” کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل پانی کے بخارات ہوتے ہیں جو طیارے کے ایندھن جلنے سے پیدا ہوتے ہیں۔ اتنی بلندی پر، جہاں درجہ حرارت بہت کم ہوتا ہے، یہ بخارات برفانی کرسٹل یا قلموں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور آسمان پر سفید لکیریں بنتی ہیں۔

ان کونٹریلز کا براہ راست انسانوں کے لیے کوئی نقصان نہیں ہے، مگر ماحولیاتی اثرات ضرور مرتب کرتے ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ لکیریں زمین کی فضا میں بادلوں کی سطح بڑھاتی ہیں۔ اس سے سورج کی روشنی اور حرارت کی ریڈی ایشن زمین کی سطح تک پہنچنے میں فرق آتا ہے، جس سے درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔

آسمان پر ان لکیروں کا دورانیہ درجہ حرارت اور ہوا کی نمی پر منحصر ہوتا ہے۔ کبھی یہ لکیریں چند سیکنڈ میں غائب ہو جاتی ہیں اور کبھی کچھ دیر تک برقرار رہتی ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔