زیادہ انرجی ڈرنکس پینے کا نتیجہ: نوجوان چلنے پھرنے سے معذور
زیادہ انرجی ڈرنکس پینے کا نتیجہ: نوجوان چلنے پھرنے سے معذور
روس کے شمالی علاقے یامالو-ننت سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان آرٹیم کی زندگی میں ایک خطرناک موڑ آ گیا، جس کی وجہ اس کی طویل المدتی انرجی ڈرنکس کی عادت تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیم ایک پرجوش گیمر تھا اور گزشتہ 8 سال سے رات بھر گیمنگ کے دوران توانائی بڑھانے کے لیے انرجی ڈرنکس پیتا آیا، شروع میں وہ صرف ایک کین استعمال کرتا تھا، لیکن رفتہ رفتہ یہ تعداد 3 کین روزانہ تک بڑھ گئی، حتیٰ کہ بعض اوقات وہ خالی پیٹ بھی یہ مشروبات پیتا۔
آرٹیم کی والدہ کے مطابق نوجوان کو پہلی بار 16 سال کی عمر میں صحت کے مسائل لاحق ہوئے، جو وقت کے ساتھ لبلبہ، جگر اور تلی کی بیماریوں میں بدل گئے۔ 2024 میں اس کی صحت اچانک زیادہ خراب ہوئی، اس کی آواز ختم ہو گئی اور وہ اپنے پیروں پر کھڑا بھی نہیں ہو سکا۔ اب آرٹیم مکمل طور پر چلنے پھرنے سے معذور ہے۔
اس وقت آرٹیم سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک ہسپتال میں داخل ہے، جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسے دوبارہ چلنے پھرنے کے لیے 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم لبلبے کے مسائل مستقل طور پر رہ سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس میں کیفین اور چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اور زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










