محبت یا پاگل پن؟ لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش کے ساتھ شادی کرلی
محبت یا پاگل پن؟ لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش کے ساتھ شادی کرلی
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک لڑکی نے اپنے مقتول عاشق کے ساتھ آخری رسومات سے قبل شادی کر لی۔
رپورٹس کے مطابق انچل اور اس کا عاشق سکشم تین سال سے تعلق میں تھے اور شادی کے خواہاں تھے، لیکن انچل کے اہل خانہ اس رشتے کے سخت مخالف تھے۔ خاندانی مخالفت کی وجہ سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، اور بالآخر لڑکی کے والد اور اس کے ساتھی نے سکشم کو قتل کر دیا۔
قتل کے بعد انچل نے سکشم کے گھر پہنچ کر اپنے ماتھے پر سندور لگا کر خود کو اس کی دلہن قرار دیا۔
پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مقتول اور قاتل دونوں کا مجرمانہ پس منظر تھا، اور قتل سے کچھ گھنٹے قبل لڑکی کی ماں نے مقتول کے گھر جا کر دھمکیاں دی تھیں۔
انچل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگرچہ سکشم اب اس دنیا میں نہیں ہے، لیکن وہ ہمیشہ اس کی بیوی رہیں گی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









