منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

خوشیوں کا جشن خوف میں بدل گیا، شادی کے دن دلہن اور اس کی 12 سہیلیاں اغوا

02 دسمبر, 2025 10:55

نائجیریا کے ایک گاؤں میں دلہن اور اس کی سہیلیوں کے گروہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا، جہاں وہ شادی کی روایت کے مطابق اپنی پہلی رات گزار رہی تھیں۔

مقامی رسم کے تحت دلہن اپنی شادی کی پہلی رات اپنی دوستوں کے ساتھ سسرال میں مختلف رسومات ادا کرتی ہے اور اگلی صبح شوہر کے آنے کے بعد دوستیں واپس اپنے گھروں کو چلی جاتی ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اغوا کا شکار ہونے والے افراد میں دلہن کے ساتھ اس کی 12 سہیلیاں اور ایک بچہ بھی شامل تھا، جو ان میں سے ایک سہیلی کا تھا۔ حملہ آور اچانک شادی کے گھر میں داخل ہوئے اور سب کو اغوا کر لیا۔

یہ واقعہ نائجیریا میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والے متعدد اجتماعی اغوا کے واقعات کے تسلسل میں آتا ہے، جہاں مسلح افراد اکثر دیہاتی علاقوں میں گھروں پر دھاوا بول کر لوگوں کو اغوا کر لیتے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اغوا شدگان کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔