آج نظر آنے والے آخری سپر مون کی خاص بات کیا ہے؟ جانیے

What is special about tonight’s last supermoon?
پاکستانی عوام آج رات دسمبر کے کولڈ مون یا سپر مون کا خوبصورت منظر دیکھ سکیں گے۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے مطابق 2025 کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کی رات واضح طور پر پاکستان میں نظر آئے گا۔
سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے قریب ترین مقام پیریجی پر پہنچتا ہے اور ساتھ ہی مکمل طور پر روشن ہوتا ہے۔ اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق یہ سپر مون 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے تقریباً 99.8% روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا۔ پاکستان میں یہ 4 دسمبر کی شام 16:58 بجے 99.2% روشن حالت میں طلوع ہوگا، جس کی وجہ سے شائقین اسے دونوں راتوں میں آسانی سے دیکھ سکیں گے۔
اگرچہ نومبر کے سپر مون کے مقابلے میں دسمبر کا سپر مون معمولی حد تک کم بڑا ہے، مگر یہ ایک قابلِ ذکر فلکیاتی موقع ہے۔ گزشتہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ 356,978 کلومیٹر تھا، جبکہ 4–5 دسمبر کی رات یہ فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا۔ اس حساب سے یہ سپر مون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
سپر مون سال میں عام طور پر تین سے چار مرتبہ واقع ہوتا ہے، مگر بعض سالوں میں فل مون اور پیریجی کے ملاپ کی بنیاد پر یہ تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ اگرچہ آنکھ سے فرق محسوس کرنا مشکل ہے، مگر سب سے روشن اور بڑا سپر مون نایاب اور سائنسی لحاظ سے اہم ہوتا ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












